170

فیصل آبادپریس کلب کے انتخابات 2017-18کے حتمی نتا ئج کا ا علان’ ا عجاز ا نصاری صدراور سا جد خان سیکرٹری منتخب محمد ا رقم عثما ن نا ئب صدر، رانا نعیم جوا ئنٹ سیکرٹری’طاہر نجفی خزانچی منتخب’ ایگزیکٹو کی نشست پر علی ضامن نے ریکارڈ 248ووٹ حا صل کیے

فیصل آباد ( فراز نیوز ،مانیٹرنگ ڈیسک )فیصل آبادپریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے سال 2017-18میں شاہد علی گروپ نے کا میا بی حاصل کرلی۔ گزشتہ روزہونے والے ان انتخابات میں 414ووٹرز نے ووٹ کاسٹ کرنے کی اہلیت رکھتے تھے جن میں سے 398ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ صدر کیلئے شاہد علی گروپ کے امیدوار اعجازحسین انصاری نے تاریخی فتح حاصل کرتے ہوئے 236ووٹ حاصل کیے جبکہ انکے مد مقابل رانا ا فتخار خاں 157ووٹ حاصل کر سکے۔ شاہد علی گروپ کے نائب صدر کے امیدوارمحمد ا رقم عثما ن 205ووٹ لے کر کامیاب ٹھہرے، جبکہ ہارنے والے امیدوارشہزاد ا لہی نے 174ووٹ حاصل کیے۔ سیکرٹری کے کامیاب ہونے والے امیدوارساجدخان کا تعلق بھی شاہد علی گروپ سے ہے۔ انہوں نے 203ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ کا شف فرید 190ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے’ جوا ئنٹ سیکرٹری کیلئے شاہد علی گروپ کے رانا نعیم نے 196ووٹ حاصل کر کے کامیابی سمیٹی جبکہ انکے مد مقابل میاں منور ا قبال صرف 181ووٹ حاصل کر سکے۔ اسی طرح خزانچی کیلئے محمدطاہر نجفی نے 202ووٹ لے کر اپنے مخالفین پر سبقت حاصل کی انکے مد مقابل امیدواروں میں ندیم شاہد نے 150اور انور شکیل نے 30ووٹ حاصل کیے۔ فیصل آباد پریس کلب کیلئے ایگزیکٹو کی 11نشستوں پر جو امیدوار منتخب ہوئے ان میں علی ضامن نے 248، علی ا شفاق ہا شمی 245،سکندر بٹ213، غلام دستگیر 210، سعید سومی 209، عزادار حسین عا بدی202، ملک معراج خالد 202، ظفران سرور 196، عظیم حیدر’ رانا تو صیف یو سف اور محمد کا شف 187ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔۔ شہر بھر کے صحافیوں ، عمائدین، وکلاء اور مبصرین نے الیکشن کے انتظامات کو شاندار قرار دیتے ہوئے چیف الیکشن کمیٹی میاں بشیر احمد اعجاز اور الیکشن کمیٹی کے اراکین خاور سہیل’ محمد نعیم شاکر، شوکت علی وٹو اور شوکت سلطان بٹ سمیت معاونین پروفیسر اقبال شاد، شا ہد نسیم، دلشاد علی ، عقیل احمد ، ارشاد پرکاش اور ندیم شاہ کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا ہے۔ الیکشن کے نتائج کا اعلان چیف الیکشن کمیٹی میاں بشیر احمد اعجاز نے کیا۔ انہوں نے الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوارون اور تمام ممبرز کا الیکشن کو پر امن بنانے اور تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے فیصل آباد کی پولیس اور ضلعی انتظامیہ کا بھی امن و امان کیلئے انتظامات پر شکریہ ادا کیا۔ میاں بشیر احمد اعجاز نے اس موقع پر کہا کہ فیصل آباد میں گروپنگ صرف الیکشن کیلئے تھی اب جبکہ الیکشن تکمیل کو پہنچ چکا ہے تو ہر طرح کی گروپنگ ختم ہے۔ ہم سب ایک ہیں اور فیصل آباد پریس کلب ہمارا دوسرا گھر ہے اور اس گھر کی فلاح و بہبود اور بہتری کیلئے کام کرنا تمام صحافی برادری کا فرض اور ذمہ داری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں