246

ڈجکوٹ چک نمبر 260ر۔ب UC151 کے سیکرٹری میاں محمد اکرم اور غلام مرتضٰے نائب قاصد نے من مانیاں شروع کردیں سائیلان رل گئے

ڈجکوٹ(نمائندہ ڈجکوٹ) ڈجکوٹ چک نمبر 260ر۔ب UC151 کے سیکرٹری میاں محمد اکرم اور غلام مرتضٰے نائب قاصد نے من مانیاں شروع کردیں
سائیلان رل گئے سیکرٹری میاں محمد اکرم 11بجے آتا ہے اور 12-30چھٹی کر کے دفتر بند کر کے گھر چلا جاتا ہے اور یونین کونسل کا کمپیوٹر، سیکرٹری میاں محمد اکرم کو چلانا نہیں آتا اور اس کمپیوٹر کو چلانے کے لیے سیکرٹری کبھی غلام مرتضٰے نائب قاصد کی خدمات حاصل کرتا ہے اورکبھی غیر متعلقہ افراد کو بلا کر سرکاری ریکارڈ ان کے حوالے کر کے خود نکل جاتا ہے اور سائلین دفتر کے باہر بیٹھ بیٹھ کر گھرو ں کو جانے پر مجبور ہو جاتے ہیں یونین کونسل نمبر 151 کے باہر موجود سائلین محمد لطیف ،سجادعلی شاہ،محمد ادریس اور امان اللہ نیازی نے وزیر اعلیٰ پنجاب ،ڈی سی فیصل آباد سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں