39

ڈویژنل کمشنر آصف اقبال چوہدری،آر پی او غلام محمود ڈوگر،ڈپٹی کمشنر سید احمد فواد،سی پی او اشفاق احمد خاں اوردیگر افسران نے عاشورہ محرم کے روٹس کا معائنہ کیا۔امن کمیٹی کے ارکان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی،مفتی ضیاء مدنی،پیر فیض رسول رضوی،خواجہ شاہد رزاق سکا،سید افتخار نقوی،محمود عالم جٹ ودیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

فیصل آباد( فراز نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک)ڈویژنل وضلعی انتظامیہ اورپولیس کے افسران نے امن کمیٹی کے مثالی کردار کو سراہااورکہا کہ مذہبی ہم آہنگی کی خوشگوار فضاء میں عاشورہ محرم خیر وآفیت سے گزر جائے گا۔انہوں نے کہا کہ محرم کے جلوسوں و مجالس کے لئے سخت ترین سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں جن کی کامیابی کے لئے شہریوں کا تعاون ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ عاشورہ کا مرکزی جلوس سیکورٹی کے حصار میں رہے گا لہذا جلوسوں کے منتظمین بھی تعاون کا مظاہرہ کریں۔ڈویژنل وضلعی انتظامیہ کے افسران نے امن کمیٹی کے ہمراہ جامعہ مسجد سنی رضوی جھنگ بازار کا بھی دورہ کیااورمحدث اعظم حضرت مولانا سردار احمد کے مزار شریف پر حاضری دی اور فاتحہ پڑی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں