9

راعلیٰ سے ڈیرہ غازی خان ڈویژن سے تعلق رکھنے والے عمائدین کے وفود اور صوبائی وزیر اوقاف کی ملاقات وزیر اعظم عمران خان نے پہلی مرتبہ پسماندہ اور محروم طبقے کے لئے آواز اٹھائی ہے:عثمان بزدار

وزی
کلین اور گرین پنجاب حکومت کا انقلابی پروگرام ثابت ہوگا، کرپشن کے ناسور نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کیا ہے
ملک کے پیچھے رہ جانے کی وجہ کرپشن اورصرف کرپشن ہے، 22کروڑ عوام کو کرپشن فری پاکستان دیں گے
پنجاب میں ہر سطح پر میرٹ اورشفافیت کو فروغ دیا گیا ہے،عظیم قربانیوں کے باعث آج امن قائم ہوا ہے
لاہور(فراز نیوز ،مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے آج وزیراعلیٰ آفس میں ڈیرہ غازی خان ڈویژن سے تعلق رکھنے والے عمائدین کے وفود نے ملاقات کی۔۔ وزیراعلیٰ نے ڈیرہ غازی خان ڈویژن سے آئے وفود کے مسائل ، سفارشات اور تجاویز سنیں اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب کے پسماندہ علاقوں کے عوام کے حالات بدلنے کا وعدہ پورا کریں گے۔تعلیم، صحت اور صاف پانی ہر شہری کا بنیادی حق ہے اورہم ہر شہری کو اس کا حق دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ برسوں گزر گئے لیکن پنجاب کے پسماندہ علاقوں کی محرومیاں دور کرنے پر کسی نے توجہ نہ دی لیکن وزیر اعظم عمران خان نے پہلی مرتبہ پسماندہ اور محروم طبقے کے لئے آواز اٹھائی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب کو انتظامی بنیادوں پر صوبہ بنانے کے لئے کمیٹی کام کررہی ہے۔دیہات بھی بدلیں گے اور شہروں میں بھی بہتری آئے گی۔انہوں نے کہاکہ کلین اور گرین پنجاب پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا انقلابی پروگرام ثابت ہوگا،عوام کو ریلیف دینے کے لئے دن رات کام کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کے ناسور نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کیا ہے اورملک کے پیچھے رہ جانے کی وجہ کرپشن اورصرف کرپشن ہے ۔ 22کروڑ عوام کو کرپشن فری پاکستان دیں گے۔وزیراعظم عمران خان نے کرپٹ عناصر کے خلاف زیروٹالرنس کی پالیسی اپنائی ہے۔ ملک کو لوٹنے والے عناصرپی ٹی آئی کی حکومت سے خوفزدہ ہیں۔ ہم نے ملک کوکرپشن سے پاک کرنا ہے اور یہی وجہ ہے کہ پنجاب میں ہر سطح پر میرٹ اورشفافیت کو فروغ دیا گیا ہے ۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب سے آج وزیراعلیٰ آفس میں صوبائی وزیراوقاف و مذہبی امورپیرسیدسعیدالحسن شاہ نے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نئے پاکستان میں انتہاء پسندی کے خاتمے کے لئے سب ملکر آگے بڑھ رہے ہیں اورپاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں یکسو ہے۔ پاکستان کے بہادرسپوتوں کی عظیم قربانیوں کے باعث آج امن قائم ہوا ہے ۔انہوں نے کہاکہ مذہبی ہم آہنگی اوربھائی چارے کا فروغ ملک کی یکجہتی کیلئے ضروری ہے اورتحمل ،برداشت اوررواداری کے سنہری اصولوں پر چل کرہی پائیدارا من کی کاوشوں کو کا میاب بنایا جاسکتا ہے اورنبی پاک ﷺ کے اسوہ حسنہ پر عمل پیر ا ہو کر ملک کو دہشت گردی ، انتہاء پسندی اور فرقہ واریت سے نجات دلائی جا سکتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خلاف فکر ی اور نظریاتی جنگ علمائے کرام کے تعاون سے جیتیں گے اورنئے پاکستان میں سب کو یکساں حقوق ملیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں