11

ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ نے بغیر ڈرگ لائسنس میڈیکل سٹورز چلانے،عطائی ڈاکٹرز اور ڈرگ ایکٹ کی دیگر خلاف ورزیوں کے 14کیسز ڈرگ کورٹ بھجوانے کا فیصلہ،ایک میڈیکل سٹور کے خلاف مقدمہ درج،ایک کو وارننگ اور20کیسز کو آئندہ سماعت کے لئے موخر کر دیا گی

فیصل آباد(فراز نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک)ا۔ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ملک مشتاق حسین نائچ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق سپرا،سیکرٹری بورڈ عارف شہزاد،ڈپٹی پراسیکیوٹر سجیلہ نذیر،ممبر کمیٹی کیپٹن ڈاکٹر محمد صدیق،ڈرگ انسپکٹرز محسن اصغر،غلام مصطفیٰ،محمد ذیشان اور پنجاب پولیس کے نمائندہ بھی موجود تھے۔صدر اجلاس نے ڈرگ انسپکٹرز کی طرف سے تیار کی گئیں رپورٹس کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کو کیفرکردار تک پہنچانے کے لئے اپنی ذمہ داریوں کو احسن انداز میں نبھائیں۔انہوں نے کہا کہ عدالت میں زیر سماعت مقدمات کی موثر پیروی کی جائے اور وارننگ دئیے جانے والے میڈیکل سٹورز کو وقفے وقفے سے چیک کریں اس ضمن میں خلاف ورزی پر مقدمہ درج کرایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں