15

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر کلین پنجاب اینڈ گرین پنجاب پروگرام کے تحت تجاوزات کے خلاف جاری مہم کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ ‘ میونسپل کارپوریشن کے اشتراک سے اپریشن کے دوران چوک گھنٹہ گھر کے آٹھواں بازاروں اور ملحقہ مارکیٹوں سے گزشتہ ہفتہ میں174 پختہ تعمیرات کو مسمار کیا گیا جبکہ بڑی تعداد میں منقولہ سامان کو قبضہ میں لیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر سید احمد فواد کی ہدایت پر تجاوزات کے خلاف اپریشن کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر صدر لیاقت علی کلہوڑو اور چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن زبیر حسین نے کی

فیصل آباد ( فراز نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک) ۔ انہوں نے بتایا کہ ایک ہفتہ کے دوران تجاوزات کے خلاف اپریشن کرتے ہوئے 270 دکانداروں کو وارننگ دی گئی جبکہ تجاوزات کو ہٹانے میں مزاحمت اور قانون شکنی کرتے ہوئے 26 دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے ۔ دریں اثناء تجاوزات کے خلاف ہفتہ کو امین بازار اور ریگل روڈ پر اپریشن کرکے سڑکوں‘ فٹ پاتھوں اور دیگر راستوں کو کلیر کیا گیا جبکہ دیگر بازاروں کی انسپکشن کرکے دوبارہ تجاوزات کرنے کی حوصلہ شکنی کی گئی ۔ علاوہ ازیں ضلع کونسل کی جانب سے تجاوزات کے خلاف اپریشن کے دوران سمندری روڈ اور نڑ والا بائی پاس کے قریب 20 ناجائز تعمیرات کو مسمار اور 85 عارضی تجاوزات کو ہٹا کر ساڑھے تیرہ کلو میٹر کا ایریا کلیئر کیا گیا اس دوران 40 دکانداروں کو وارننگ جاری کی گئی ۔ڈپٹی کمشنر سید احمد فواد نے کہا ہے کہ تجاوزات کے خلاف یہ اپریشن جاری و ساری رہے گا اور دوبارہ تجاوز کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت ایکشن لیں گے ۔ انہوں نے تجاوزات کے خلاف اپریشن میں تاجر تنظیموں کے تعاون کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تجاوزات کو رضاکارانہ طور پر ہٹا لیا جائے تو سامان کو قبضہ میں لینے کی نوبت نہیں آئے گی لہذا ذمہ دارا اور محب وطن شہری ہونے کا ثبوت دیا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں