25

چیف ایگزیکٹوآفیسرعلی احمد سیان نے کہا ہے کہ قوموں کی ترقی ‘خوشحالی اور کردار سازی میں اساتذہ کا کردار بڑی اہمیت کا حامل ہے اساتذہ ہی وہ عظیم ہستیاں ہیں جو قوم کی تقدیر بدلنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں

صل آباد (فراز نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک) ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ‘مانیٹرنگ آفیسرثمینہ نیازی ‘ایم پی اے کمشنرگرلزگائیڈ بیگم خالدہ منصور‘گرل گائیڈانچارج آمنہ احسان ‘بلقیس ریحانہ‘ مسزاعجاز‘ڈاکٹرسائرہ خاں‘میڈم شاہدہ تنویر‘ارم عزیز‘مسرت بشیر‘نازیہ ظفر‘رخسانہ اسماعیل ودیگرموجود تھیں ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے بیگم خالدہ منصور نے کہا کہ اساتذہ معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ان کی محنتوں اور کاوشوں سے معاشرے کی خوشحالی کا ضامن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملکوں کی ترقی اساتذہ کی مرہون منت ہے والدین کی پرورش اور دیکھ بھال سے زندگی ملتی ہے اور استاد کی تعلیم و تربیت سے معاشروں کو زندگی ملتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تاًریخ گواہ ہے کہ اساتذہ نے ملکوں کی تقدیر بدلی ‘ روس میں سٹالن نے اساتذہ کی تنخواہ کو سات گنا بڑھا کر اسے تعلیمی بنیاد رکھی جس نے روس کو سپر پاور بنا دیا ۔ اس نظام کو چین نے اساتذہ کی تنخواہ کو چودہ گنا بڑھا کر تعلیمی میدان میں جوہر دکھائے اور افیون کھانے والی قوم آج دنیا کی ایک بڑی طاقت ہے ۔لہذا ضرورت امر کی ہے کہ اساتذہ کی اہمیت کو زیادہ سے زیادہ سمجھتے ہوئے ان کی تنخواہوں میں خاطر اضافہ کرکے وطن عزیز کو ترقی اورخوشحالی جانب گامزن کیا جاسکتا ہے ۔دیگر مقررین نے بھی خطاب کرتے ہوئے نئی حکومت سے توقع کا اظہار کیا کہ وہ اساتذہ کو صرف ان کے بنیادی فریضہ تعلیم وتعلم کی بجاآوری پر توجہ مرکوز کرے گی اور آئے روز کی اپنے بنیادی فریضے سے ہٹ کر ڈیوٹیوں کے بوجھ سے آزاد کرنے کے اقدامات اٹھائے گی۔نیزاساتذہ کو معاشرے میں اعلیٰ مقام دلانے کی تمام تر کوششیں بروئے کار لائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں