44

ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام الفتح فٹبال گراؤنڈ میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ المجاہد فٹبال کلب نے جیت لی جس نے فائنل میں اتفاق کلب کی ٹیم کو 4-0سے شکست دی۔الفتح فٹبال کلب نے چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی

فیصل آباد(فراز نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک) ۔فائنل مقابلہ کے موقع پرمعاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب برائے سپورٹس ویوتھ آفےئرز ملک عمر فاروق اس موقع پرمہمان خصوصی تھے۔ڈویژنل سپورٹس آفیسر طارق نذیراورڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کے عہدیدارن بھی موجود تھے۔معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب نے پوزیشن ہولڈرز ٹیموں میں نقدانعامات اورٹرافیز تقسیم کیں۔پہلی پوزیشن کی حامل ٹیم کو 50ہزارروپے،رنر اپ کو 30ہزارروپے اورتیسرے نمبر پر آنے والی ٹیم میں 20ہزارروپے کے انعامات تقسیم کئے گئے۔معاون خصوصی نے فٹبال چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد پر ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کی کاوشوں کو سراہااور پوزیشن ہولڈرز ٹیموں کومبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی ترویج وترقی موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور نوجوان کھلاڑیوں کو مختلف کھیلوں کی سہولیات ان کے گھروں کے قریب فراہم کی جارہی ہیں۔انہوں نے فٹبال کے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو سراہا اور کہا کہ چیمپئن شپ میں شائقین کو عمدہ اورکانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملے۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں کرکٹ،ہاکی سمیت فٹبال اوردیگر کھیلوں کے مقابلے تسلسل کے ساتھ منعقد کرائے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں