12

ڈاکٹر اسد معظم چئیرمین ایف ڈی اے نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ایف ڈی اے کی ترقیاتی سکیموں کے بارے میں بریفنگپارکنگ پلازہ کی تعمیر ،پبلک انٹرٹینمنٹ کے لیے شہر کی مختلف جگہوں پر فوڈ سٹریٹ کی ڈیزائننگ ،وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے تحت سستے گھروں کی تعمیر ،صفائی مہم،اور شجر کاری پر خصوصی توجہ دینے کی

ہدایات
فیصل آباد( فراز نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر اسد معظم چئیرمین ایف ڈی اے نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیاہے اور آفیسران ایف ڈی اے کے ساتھ ان کے تعارفی میٹنگ کمیٹی روم ایف ڈی اے میں ہوئی جس میں ایف ڈی اے کی ترقیاتی سکیموں کے بارے میں انہیں بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں عامر عزیز ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے ، اصغر علی چیف انجینئر ایف ڈی اے،شاہد محمود ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ ،اعجاز علی خان ڈائریکٹر پی اینڈ ڈ ی ،اسماء محسن ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ ،سہیل مقصود پراجیکٹ ڈائریکٹر ایف ڈی اے سٹی وڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس ،انجینئر مہر ایوب ،انجینئر حسن ظہیر،انجینئرزاہد محمود،انجینئر عاصم محمود،محمد رفیق ڈپٹی ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی، کے علاوہ ایف ڈی اے کے تمام دیگر آفیسران اور رانا لیاقت علی پی آر او ایف ڈی اے موجود تھے۔بریفنگ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا بعد ازاں چئیرمین ایف ڈی اے سے فرداََ فرداََ آفیسران کا تعارف کروایا گیا بریفنگ میں ایف ڈی کے جاری ڈویلپمنٹ پراجیکٹس جس میں لنک روڈز،کشمیر پل انڈر پاس ،کنال سروس روڈ ،سپورٹس کمپلیکس ایف ڈی اے سٹی، گلستان پلازہ،پیری اربن پروگرام،ماسٹر پلان اورہاؤسنگ سکیم ایف ڈی اے سٹی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی مزید برآں مسقبل قریب میں مجوزہ پروگرام جن میں مدینہ ٹاؤن پلازہ ،ایف ڈی اے مال،سمندری روڈ،ڈی ٹائپ پلازہ کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔چئیرمین ایف ڈی اے نے فیصل آباد کے بڑھتے ہوے ٹریفک مسائل کے پیش نظر پارکنگ پلازہ کی تعمیر ،پبلک انٹرٹینمنٹ کے لیے شہر کی مختلف جگہوں پر فوڈ سٹریٹ کی ڈیزائننگ ،وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے تحت سستے گھروں کی تعمیر ،صفائی مہم،اور شجر کاری پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایات دیں۔جس سلسلہ میں مختلف محکموں سے تعاون کے بعد اس کو عملی پہنایا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں