33

سفیر امن ابوالفہیم پیرمحمدابراھیم سیالوی چیئرمین بین المذاہب امن کمیٹی پنجاب نے کہا کہ ملک سے فرقہ واریت شدت پسندی کا خاتمہ پوری قوم کی ضرورت ھے ملک سے فرقہ واریت اور شدت پسندی کا خاتمہ قوم کے اتحاد سے ھو گا پاکستان میں رہنے والی اقلیتوں کا تحفظ کرنا ھم سب کی زمہ داری ھے

فیصل آباد( فراز نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک) وہ آج محلہ وارث پورہ فیصل آباد میں بین المذاہب امن کمیٹی منیارٹی ونگ سٹی فیصل آباد کے عہدہ داروں کی طرف سے بلا ئے گئے اجلاس سے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ پاکستان بنانے میں کرسچیئن کے کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا تمام مذاہب و مسالک اپنے اپنے مسلک و مذاہب پر قائم رہتے ھوئے ملکی سلامتی و بقا و استحکام کے لئے متحد ھو نا ھو گا اجلاس سے مشتاق احمد کمبوہ چیف کواڈی نیٹر بین المذاہب امن کمیٹی پنجاب نیویارک امریکہ سے بذریعہ فون خطاب کیا کہا کہ ھم امریکہ میں رہنے والے پاکستان کے سفیر ھیں ھم اپنی تمام کوشش بروئے کار لائنگے اجلاس سے صاحبزادہ محمد ادریس یذدانی وائس چیئرمین بین المذاہب امن کمیٹی پنجاب حاجی محمد آصف اصغرعلی ملک وائس چیئرمین بین المذاہب امن کمیٹی فیصل آباد قاری غلام رسول چنیوٹی وائس چیئرمین بین المذاہب امن کمیٹی فیصل آباد علامہ دلاور حسین رضوی وائس چیئرمین بین المذاہب امن کمیٹی ضلع فیصل آباد پاسٹر منیرشاکر چیئرمین بین المذاہب امن کمیٹی ضلع فیصل آباد منیارٹی ونگ صاحبزادہ مدثر حسین چشتی سیکرٹری اطلاعات و دیگر معززین منتخب نمائندوں نے خطاب کیا ڈاکٹر دل نواز صاحب کو بین المذاہب امن کمیٹی سٹی فیصل آباد کے چیئرمین کا نوٹیفکیشن دیا گیا اور فاروق ایوب کو وائس چیئرمین اور سلیم صاحب سیکرٹری بین المذاہب امن کمیٹی فیصل آباد کا نوٹیفکیشن دیا گیا آخر میں ملک کی سلامتی کے لئے دعا کی گئی جناب دلنواز صاحب سٹی چیئرمین بین المذاہب امن کمیٹی فیصل آباد منیاری ونگ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں