28

ڈاکٹر اسد معظم چئیرمین ایف ڈی اے مدینہ ٹاؤن فیضانِ مدینہ چوک میں15 اکتوبر بروز سوموار گرین اینڈ کلین پنجاب مہم کا آغاز کریں گے ۔یہ مہم FDA ، پی ایچ اے، واسا اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی فیصل آباد کے باہمی تعاون سے شروع کی جائے گی۔ فیصل

آباد( فراز نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد عثمان بزدار کی ہدایات پرڈاکٹر اسد معظم چئیرمین ایف ڈی اے مدینہ ٹاؤن فیضانِ مدینہ چوک میں ایف ڈی اے ،پی ایچ اے،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور واسا کے باہمی اشتراک سے مورخہ 15-10-2018بروز سوموارگرین اینڈ کلین پنجاب کی مہم کا آغاز کریں گے۔ یہ مہم FDA ، پی ایچ اے، واسا اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی فیصل آباد کے باہمی تعاون سے شروع کی جائے گی اس افتتاحی مہم میں عامر عزیز ڈائریکٹر جنرل FDA ،ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے محمد آصف چوہدری ،مینیجنگ ڈائریکٹر واسا چوہدری فقیر محمداور مینیجنگ ڈائریکٹر جنرل ویسٹ مینجمنٹ کمپنی فیصل آبا اور چاروں محکموں کے آفیسران و اہلکاران شرکت کریں گے ۔انہوں نے عوام سے اس مہم کو کامیاب کرنے کے لیے بھرپور تعاون کی اپیل کی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں