32

ڈپٹی کمشنر سید احمد فواد اور سی پی او اشفاق احمد خاں نے حلقہ این اے 103 اور پی پی 103 تاندلیانوالہ کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں مختلف پولنگ اسٹیشنز پر انتظامی وحفاظتی امور کا جائزہ لیا

فیصل آباد(فراز نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک) اور سیکیورٹی انتظامات کو الرٹ رکھنے کی ہدایت کی۔انہو ں نے تاندلیانوالہ کے مختلف پو لنگ اسٹیشنز پر نظم وضبط کو برقرار رکھنے کے علاوہ سیکورٹی ڈیوٹی اور ایمرجنسی سروسز کی موجودگی کو بھی چیک کی۔انہوں نے ہدایت کی کہ ووٹوں کی گنتی کے وقت سیکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھا جائے اور جیت کی خوشی میں امیدواروں کی طرف سے ہوائی فائرنگ نہیں ہونی چاہیے۔اس سلسلے میں پولیس متحرک انداز میں ڈیوٹی انجام دے۔انہوں نے الیکشن کمشن آف پاکستان اور تحصیل آفس کے کنٹرول رومز کا بھی دورہ کیا اورانتظامی وحفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے تحصیل انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ضروری انتظامات کو فعال رکھا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں