16

فیصل آبا د ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام غلام محمد آباد یوسی 146 میں صفائی آپریشن اور آگاہی واک کا انعقاد

فیصل آباد( فراز نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک) فیصل آبا د ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیر اہتما م کلین اینڈ گرین پنجاب پروگرام کے تحت یونین کونسل 146غلام محمد آباد میں آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا جس میں رکن صوبائی اسمبلی خیال احمد کاسترو،وائس چیئرمین واسا شیخ شاہد جاوید،سینئر منیجر آپریشن محمد اعجاز بندیشہ ،ڈپٹی منیجر کمیونیکیشن مطیب ورک ،ڈپٹی منیجر آپریشن رانا عثمان ، بلدیاتی نمائندگان، سینٹری سپروائزر ،انسپکٹرزاور ویسٹ ورکرز کے علاوہ سکول کے طلباء کی بڑی تعداد جمع تھی۔ا س موقع پررکن صوبائی اسمبلی خیال احمد کاسترو نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کی ہدایات کے مطابق کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کاآغاز کر دیا گیا ہے۔پنجاب حکومت شہروں کو صاف اور سرسبزبنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔آگاہی واک کے اختتام پر سینئر منیجر آپریشن محمد اعجاز بندیشہ نے کہا کہ شہریوں میں صفائی کا شعور اجاگر کرنے کیلئے بھرپور آگاہی مہم چلائی جا رہی ہے۔ ایف ڈبلیو ایم سی شہر کی ہر یونین کونسل میں ہیوی مشینری کے ساتھ مرحلہ وار صفائی آپریشن سرانجام دے رہی ہے جس میں کوڑا کرکٹ سے بھرے پلاٹوں کی صفائی،فٹ پاتھوں اور تفریحی مقامات کے باہر موجود ملبے کے ڈھیر ترجیحی بنیادوں پر اٹھائے جا رہے ہیں۔یونین کونسلوں میں روزانہ کی بنیاد پر صفائی آپریشن کیا جا رہا ہے جبکہ شہر کے مختلف مقامات پر ویسٹ کنٹینرز بھی رکھوائے جا رہے ہیں تا کہ کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے اہداف پورے کئے جا سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں