14

ڈاکٹر اسد معظم چئیرمین ایف ڈی اے نے روزانہ 10سے 12:30 ایف ڈی اے مین آفس میں عوامی مسائل سنا کریں گے۔

فیصل آباد (فراز نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک )ڈاکٹر اسد معظم چئیرمین ایف ڈی اے اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد عوامی شکایات کے ازالہ کے لیے روزانہ 10سے 12:30 بجے تک اپنے دفتر واقع مین آفس ایف ڈی اے بالمقابل ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر/ سول ہسپتال بیٹھتے ہیں ان کا کہنا ہے کے ان کے دروازے عوام کے مسائل کے حل کے لیے ہر وقت کھلے ہیں۔ علاوہ ازیں ایف ڈی اے سے متعلقہ مسائل کے حل کے لیے ہر سوموار ہفتہ وار کھلی کچہری لگایا کریں گے جس میں جملہ آفیسران ایف ڈی اے بھی کھلی کچہری میں موجود ہوا کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ان کی تعیناتی کا مقصد عوام کے مسائل اور رکے ہوئے کاموں کو قانون اور پالیسی کے مطابق حل کروانا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں