15

پاکستان بیت المال کی طرف سے متاثرہ سماعت بچی کنزہ جاوید کو آلہ سماعت فراہم کیا گیا ہے۔یہ آلہ سماعت میڈیکل سپرنٹنڈنٹ الائیڈ ہسپتال ڈاکٹر خرم الطاف نے متاثرہ بچی کے حوالے کیا۔

فیصل آباد (فراز نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک)میڈیکل سوشل آفیسر عنبرین اقبال اور دیگر بھی موجود تھے۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سماعت سے محروم بچوں کو آلہ سماعت کی فراہمی بڑی نعمت ہے اور ایسے بچوں کی رعنائیاں لوٹانا مہذب معاشرے کی علامت ہے۔انہوں نے کہا کہ خصوصی بچے معاشرے کی مشترکہ توجہ کے متقاضی ہیں اور انہیں خصوصی تعلیم کے ساتھ ضروری تربیت اوربولنے سننے کی صلاحیت فراہم کرکے زندگی کی دوڑ میں شامل رکھا جاسکتا ہے۔انہوں نے بچی کو آلہ سماعت کی فراہمی کے سلسلے میں میڈیکل سوشل آفیسر کی کاوشوں کی تعریف کی اور کہا کہ خصوصی بچوں کی فلاح وبہبود اوربحالی کے لئے اقدامات کاسلسلہ جاری رہنا چاہیے۔میڈیکل سوشل آفیسر نے کہا کہ سماعت سے محروم مستحق بچی کو جدید آلہ سماعت کے ذریعے سننے کی صلاحیت ممکن ہوگی۔انہوں نے تقریب میں شرکت پر ایم ایس ڈاکٹر خرم الطاف کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں