14

ڈویژنل کمشنر آصف اقبال چوہدری نے کہا ہے کہ فن فےئر اور کھیلوں کو تدریسی نصاب کا ہی حصہ سمجھنا چاہیے لہذا ان کے باقاعدگی کے انعقاد پر توجہ دی جائے کیونکہ ایسی سرگرمیوں سے طالب علموں کی جسمانی،ذہبی اور فکری صلاحیتوں میں نکھار آتا ہے

فیصل آباد(فراز نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک)۔انہوں نے یہ بات ڈویژنل پبلک سکول کے پریمئیر کیمپس میں طالب علموں کے لئے منعقدہ فن فےئر کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔ڈائریکٹر سکولز سیل چوہدری محمد اشرف،پرنسپل شاہد محمود،وائس پرنسپل منزہ عامر،سینئر ہیڈ ماسٹر میاں محمدانور،کوآرڈینیٹر سپورٹس میاں زبیر انور ودیگر فیکلٹی ممبرز کے علاوہ کثیر تعداد میں طالب علم اس موقع پر موجود تھے۔ڈویژنل کمشنر نے بچوں کی تفریح طبع کیلئے فن فےئرکے انعقاد کو خوش آئندقرار دیتے ہوئے کہا کہ پڑھائی کی مصروفیات کی اکتاہٹ دور کرنے کے لئے ایسی تفریحی سرگرمیاں بچوں میں ذہنی آسودگی اورتازگی لاتی ہیں۔انہوں نے فن فےئر کے مختلف سٹالز کا معائنہ کیا اور کہا کہ ایسے پروگرامز دیگر سرکاری سکولوں میں منعقد کرانے کے لئے بھی متعلقہ حکام کو متحرک کیا جائے گا۔ڈویژنل کمشنر نے تفریح میں مصروف طالب علموں کی خوشی پر اطمینان کا اظہار کیا اور سکولز انتظامیہ سے کہا کہ بامقصد اور جدید طرز تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کو معیاری تفریحی سہولیات فراہم کرنے کا سلسلہ بھی جاری رکھا جائے۔پرنسپل شاہد محمودنے بتایا کہ فن فےئر میں بچوں کے لئے مختلف کھیل تماشوں،میوزیکل پروگرام کے علاوہ معلوماتی،تعلیمی اور کھانے پینے کے سٹالز بھی لگائے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں